کوئٹہ : فرنٹیئرکوربلوچستان کے عملے نے صو بے کے مختلف علا قوں چمن ، قلعہ عبداللہ ،مستونگ،کا نک میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعدادمیں اسلحہ و ایمو نیشن اور دھماکہ خیز موادبرآمد کر کے متعدد ملز مان کو گر فتار کر کے تخر یب کا ر ی کے منصو بو ں کو نا کا م بنا یا ہے یہ با ت ڈ ی آئی جی فر نٹئیر کو ر بر یگیڈیر طا ہر محمو د نے کر نل ایف سی ہیڈ کوارٹر محمد اعظم اور غز ہ بند اسکواڈ کے کما نڈنٹ کر نل سجا د کے ہمراہ ایف سی مدد گا ر سینٹر میں پر یس کانفر نس کے دوران بتا ئی انہوں نے بتا یا کہ گز شتہ روز فرنٹیئرکور بلوچستان کے عملے نے چمن کے علاقے رحمن کہول میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے 10کلو گرام دھماکہ خیزموادکے 116 بیگز، 1160کلوگرام بارود، 17ڈرم دھماکہ خیزمواد،03عددسیل ڈرم، 17عدد ایسڈکین،20تھیلے کھاد، 01عددیو پی ایس، 01 عدد سولرپلیٹ،12عددکھاداور دھماکہ خیزموادکے مکس ڈبے شامل ہیں ایک اور کا روائی میں مستونگ کے علاقے کانک میں کوئٹہ دھماکے،زائرین کے قافلوں اورسکیورٹی فورسز پر حملے، اغواء برائے تاوان اورقومی شاہراہ پر پبلک ٹرانسپورٹ میں راہزنی میں ملوث عنا صر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک کمپاؤنڈپر چھاپہ مارکربھاری تعدادمیں اسلحہ ،ایمونیشن اور دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا جس میں 01عددسنائپررائفل بمعہ 50راؤنڈز،،11عددپسٹلزبمعہ 14میگزین اور 44راؤنڈز،23عددایس ایم جی میگزین بمعہ 2100 راؤنڈزاور07 میگزین ، 01عددایس یم جی ڈرم بمعہ 75راؤنڈز،60ایم ایم مارٹرکے 03عدد بم،01 عددموٹر سائیکل، 01عدد لیپ ٹاپ بمعہ تاراور15کلوگرام حشیش شامل ہے گرفتار افرا د سے تحقیقا ت جاری ہیں یادرہے کہ حساس ا داروں کی جانب سے ملنے والی اطلاعات پر یہ کاروائی کی گئی بر�آمد ہو نے والے اسلحہ اور گولہ بارود کوکالعدم تنظیم نے کوئٹہ اورگردونواح میں دھماکے ،مستونگ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زائرین کے قافلوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں استعمال کرناتھا لیکن فرنٹیئرکور بلوچستان کے عملے نے بروقت کارروائی کر کے نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا انہوں نے بتا یا کہ ۔آئی جی ایف سی میجرجنرل محمداعجازشاہد نے کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا شدت پسند اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ صوبے میں بدامنی پھیلا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرسکیں لیکن فرنٹےئرکور بلوچستان عوام کے تعاون سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا یہ خواب پورا نہیں ہونے دے گی اور بلوچستان کو پر امن اور مثالی صوبہ بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔
فرنٹیئرکوربلوچستان کا سرچ آپریشن ،متعدد ملز مان کو گر فتار ،بھاری تعدادمیں اسلحہ و ایمو نیشن اور دھماکہ خیز موادبرآمد
وقتِ اشاعت : December 4 – 2014