کوئٹہ: بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے فشریز حاجی اکبر آسکانی کو نادرا کی رپورٹ ملنے کے بعد نااہل قرار دیدیا ہے اور صوبائی حکومت کو حکم دیا ہے کہ اس علاقے میں فوری طور پر الیکشن کرائے جائیں ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو الیکشن ٹریبونل کے جج محمد ہاشم کاکڑ نے ضلع کیچ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 50کیچ 3پر نیشنل پارٹی کے امیدوار اکرم بلوچ کی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے فشریز حاجی اکبر آسکانی کے خلاف نادرا کی جانب سے ووٹروں کی تصدیق رپورٹ موصول ہونے کے بعد حاجی اکبر آسکانی کو ضلع کیچ کے علاقے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ نمبر50کیچ نمبر3پر کامیاب ہونیوالے حاجی اکبر آسکانی کو نااہل قرار دیا جاتا ہے اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طو رپر اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے ۔
بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے اکبر آسکانی کو نااہل قرار دیدیا
وقتِ اشاعت : December 5 – 2014