۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2014

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں پولیس اہلکار گولی لگنے سے پراسر ار طور پر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطا بق گز شتہ رو زبلوچستان یونیورسٹی میں قائم تھا نہ میں تعینا ت 24سالہ پو لیس اہلکار و حید احمد اچا نک گو لی لگنے سے شد ید ز خمی ہو گیا جسے ہسپتا ل پہنچا دیا گیا جہاں پر وہ ز خمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے چل بسا ۔لاش ضروری کارروائی کے لئے سول اسپتال لائی گئی ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق گولی وحید احمد کو منہ میں گولی لگی جو گردن سے باہر نکلی ۔ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ پولیس اہلکار نے خودکشی کی ہے تاہم ایس پی سر یاب سر کل عمرا ن قر یشی کا کہنا ہے کہ کا نسٹیبل و حید احمد صبح اسلحہ چیک کر ر ہا تھا کہ اچا نک گو لی چل جا نے سے شدید ز خمی ہو گیا جو ہسپتا ل میں ز خمو ں کی تا ب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔وحید احمد 2011ء میں ڈسٹرکٹ پولیس میں شامل ہوئے تھے اور 2012ء سے یونیورسٹی میں تعینات تھے۔ ان کی چند ہفتے قبل ہی شادی ہوئی تھی۔