|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2014

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رکن اسمبلی حاجی میرغلام دستگیر بادینی نے کہاہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کے آنے سے حالات خراب ہوئے اور یہاں پر دن رات شناختی کارڈ بنائے گئے ان تمام واقعات میں افغان مہاجرین ملوث ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغان باشندوں کو جاری کئے گئے لوکل سرٹیفکیٹس منسوخ کرکے گرینڈ آپریشن کیا جائے تاکہ حالات کوبہتربنایاجاسکے جب تک جرائم پیشہ عناصرکیخلاف سخت کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی اس وقت تک حالات بہترنہیں ہوسکتے اس لئے تمام جماعتوں کوملکرحالات کی بہتری کیلئے مل جل کرکرداراداکرناہوگاکیونکہ بلوچستان ہم سب کاہیں ہم سب نے ہی اس کے رسم ورواج اورروایات کوبرقراررکھناہے تاکہ حالات پرامن ہوسکے اورعوام میں پائے جانے والے عدم تحفظ کودورکیاجاسکے ۔