کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہماری حکومت نے تمام اسکولوں میں مقامی مادری زبان میں درس وتدریس کا سلسلہ شروع کردیا ہے مجھے سندھی زبان سمیت تمام دیگر زبانوں سے بہت محبت ہیں ان کی بلندیاں کوہ ہمالیہ پہاڑ سے بھی زیادہ بلند ہے بلوچستان کے ثقافت کی اپنی پہچان ہے حکومت کوشش کررہی ہے کہ بلوچستان میں سکولوں میں مادری زبان کو اجاگر کیا جائے انہوں نے یہ بات اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں سندھی ثقافت اجرک ٹوپی ڈے کے عالمی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ میں اس سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ہونیوالے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اتنا اچھا اور خوبصورت پروگرام پیش کیا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کی میں دل سے محبت کرتا ہوں یہاں پر بلوچ سندھی ،پشتون ،ہزارہ ،اور دیگر اقوام صدیوں سے بستے چلے آرہے ہیں اور ہم بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں بلوچستان کی ثقافت کی مثال پاکستان نہیں پوری دنیا میں دی جاتی ہے اور ان کی اپنی ایک پہچان ہے انہوں نے کہاکہ سندھ کی یہ ثقافت سندھ دھرتی ماں سے شروع ہوئی ہے جو بلوچستان اور دیگر صوبوں میں بھی یہ اجاگر ہورہی ہے اور سندھی ڈے کو جو ایک عالمی ڈے بن چکا ہے نہایت جوش وخروش سے منایا جاتا ہے صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ نے کہاکہ سندھی ثقافت کی اپنی ایک پہچان ہے اور خاص طور پر نصیرآباد میں جو سندھ کیساتھ منسلک بارڈر ہے وہاں پر یہ زبان بہت زیادہ بولی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نصیرآباد میں زرعی یونیورسٹی بنائی جائیں تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں انہوں نے کہاکہ سندھی ڈے منانے میں سامعین کا مشکور ہوں جنہوں نے اتنا خوبصورت اور اچھا پروگرام پیش کیا ہے یہ ایک میٹھی بولنے والی زبان ہے ٹوپی اور اجرک کے ذریعے جو پیغام دیا جاتا ہے وہ ہم سب کیلئے ایک بڑی اہمیت ہے کیونکہ یہ سندھ کی ثقافت ہے اور یہ ایک بہت بڑی بات ہے کہ بلوچستان میں بھی اس کو نہایت جوش وخروش سے منایا جاتا ہے ہم سب مسلمان بھائی ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نصیرآباد میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرینگے سندھی زبان پنجاب ،سندھ بلوچستان اور دیگر صوبوں میں بھی بولی جاتی ہے اس موقع پر انہوں نے جیو پاکستان جئے سندھ اور جئے بلوچستان کے نعرے بھی لگائے ۔تقریب سے نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر شمع اسحاق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھی ثقافت ڈے جو 7دسمبر کو عالمی دن کے موقع پر پورے پاکستان میں منایا جاتا ہے بلوچستان میں بھی یہ دن جس جوش وخروش سے منایا گیا ہے میں اس کا انعقاد کرنیوالے تمام افراد کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہے ہمارے وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام زبانوں کو اجاگر کرنے میں جو رول ادا کیا ہے میں ان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ہماری اسمبلی میں بھی بلوچستان کے مختلف اسکولوں میں یہاں پر رہنے والوں کیلئے ان کی زبانوں کے مطابق درس وتدریس کا جو انتظام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے امید ہے کہ اس سے بلوچستان میں مزید آپس میں محبت اور پیار پیدا ہوگا اور لوگ ایک دوسرے کا احترام کرینگے یہ ہم سب کا فرض ہے ۔کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں کوئٹہ پریس کلب کی جانب سے ثقافت سندھی عالمی ڈے کے حوالے سے ہونیوالی تقریب کے سامعین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ ایک ثقافت ہے جسے ہر سال نہایت جوش وخروش سے منایا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہمیشہ ادیبوں شاعروں اور فنکشن میں شرکت کی ہے اور خاص طور پر بلوچستان میں بولی جانیوالی مخصوص زبانوں کو اجاگر کرنے کیلے اہم رول ادا کیا ہے کوئٹہ پریس کلب کے بہت سے مسائل ہے انہیں حل کیا جائے ابھی تک ہماری گرانٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا کوئٹہ پریس کلب کی بلڈنگ کی مرمت کاکام بھی باقی ہیں اس کے علاوہ اور بہت سے مسائل ہے امید ہے کہ اسے حل کیا جائے گا اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ پریس کلب کے صدر کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ان سے جلد ملاقات کرکے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔تقریب سے صوبائی الیکشن کمشنر سلطان بایزید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھی ثقافت ڈے جو ہر سال 7دسمبر کو عالمی دن کے موقع پر منایا جاتا ہے کوئٹہ میں بھی آج یہ دن نہایت جوش وخروش سے منایا گیا میں اس ڈے کا اہتمام کرنے والے افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اتنا اچھا پروگرام بنایا ہے سابقہ محتسب اعلیٰ بلوچستان اکبر بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ بلوچستان میں بھی سندھی ثقافت ڈے نہایت جوش وخروش سے منایا جاتا ہے میں تمام ارکان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔تقریب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،حکومت بلوچستان کے ترجمان اور نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان جان محمد بلیدی سمیت خواتین بچوں نوجوانوں اور بوڑھوں سمیت صوبے بھر سے آئے ہوئے مختلف شخصیات نے شرکت کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جہاں آراء تبسم نے سرانجام دیئے ۔
بلوچستان کے سکولوں میں مادری زبان کو اجاگر کیا جائے ،عبدالمالک
وقتِ اشاعت : December 7 – 2014