کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں خاتون نے خودکشی کرلی جبکہ حب میں نوجوان نے خودکشی کی کوشش کے دوران خود کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے پولیس تھانہ شالکوٹ کی حدود کلی زمان میں مسماۃ(ف) نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا آل کر خودکشی کرلی۔ لاش سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ ادھر حب کے علاقے جام یوسف کالونی میں بیس سالہ خان عالم ولد موسیٰ سلیم نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر ٹی ٹی پستول سے اپنے پیٹ میں ایک گولی ماری ۔ جام میر غلام قادر اسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کیلئے مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا۔
کوئٹہ ،خاتون نے خودکشی کرلی
وقتِ اشاعت : December 7 – 2014