واشنگٹن: دنیا بھر میں فیس بک صارفین نے 2014 میں فٹبال ورلڈ کپ اور ایبولا وائرس سے متعلق موضوعات سب سے زیادہ شیئر کیے۔
سوشل نیٹ ورکنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے منگل کو بتایا کہ رواں سال سب سے زیادہ شیئرز ورلڈ کپ کے حوالے سے تھے، جس کے بعد ایبولا وائرس، برازیل میں الیکشن ، ہالی وڈ اداکار روبن ویلئمز کی موت اور ریسرچ فنڈز جمع کرنے کیلئے Ice Bucket Challenge کے نمبر آتے ہیں۔
فیس بک کی جانب سے جاری ٹاپ ٹین فہرست میں غزہ کا تنازعہ، ملیشیا ایئر لائن، امریکن فٹبال سپر بال، دی فرگوسن، پولیس کے ہاتھوں ایک غیر مسلح سیاہ فام کی ہلاکت پر میسوری میں احتجاج اور سوچی سرمائی اولمپکس بھی شامل ہیں۔
فیس بک کاکہنا ہے کہ مختلف ملکوں میں مختلف چیزیں سب سے زیادہ شیئرز کی گئیں اور ہر جگہ پر ایک جیسا رجحان نہیں تھا۔
امریکا میں ایبولا اور Ice Bucket Challenge سرفہرست رہے ۔اس کے بعد رابن ویلئمز، سپر بال، دی فرگوسن اور میسوری احتجاج ہیں۔ امریکا میں ورلڈ کپ چھٹے نمبر پر رہا۔
ورلڈ کپ، ایبولا فیس بک پر سرفہرست
وقتِ اشاعت : December 10 – 2014