اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 2 ریفرنسز میں بری کردیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کے خلاف مختلف ریفرنسز کی سماعت کی۔ اس موقع پر نیب کی جانب سے جواب الجواب جمع کرایا گیا جب کہ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے آصف زرداری کو اے آر والی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بری کردیا۔ احتساب عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سماعت 17 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی جب کہ سابق صدر کے خلاف مزید 2 ریفرنسز کوٹیکنا اور ایس جی ایس ریفرنس کی سماعت 17 دسمبر کو ہی ہوگی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پولو گراؤنڈ ریفرنس میں پہلے ہی بری کرچکی ہے۔