۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2014

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران کے ایک سینئر پولیس افسر اور ان کا گارڈ نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں شدیدزخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع نےبتایا کہ ضلعی پولیس افسر خاران محمد انور بدینی پیر کو علاقے میں گشت کر رہے تھے جب شدت پسندوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بدینی کی گاڑی پر گولیوں برسا ئیں جس کے بعد ڈی پی او کو زخمی حالت میں کوئٹہ کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ حملہ کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور دکانداروں نے شٹر گرا دیے۔ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ ابھی تک کسی نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم لیویز ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ کے پیچھے بلوچ علیحدگی پسند ہو سکتے ہیں۔