اسلام آباد: دہشت گردوں کی جانب سے پشاور کے اسکول میں معصوم طلبا اور اسکول عملے کو نشانہ بنانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے سزائے موت پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور کے بعد اقدام دہشت گردی میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لئے پھانسی کی سزا پر پابندی اٹھانے کے احکامات جاری کردیئے۔ اس سے قبل سابق حکومت نے عالمی دباؤ پر پھانسی کی سزا پر پابندی عائد کی تھی۔
واضح رہے کہ عدالتوں کی جانب سے دہشتگردی میں ملوث متعدد قیدیوں کو سزائے موت کا حکم سنایا جاچکا ہے تاہم سزائے موت پر پابندی کے باعث اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاسکا تاہم اب وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی۔