نصیرآباد: بلوچستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے گئے ۔ رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 19 ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 2 اضلاع قلعہ عبداللہ اور نصیرآباد میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے صوبے میں رواں سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 19 ہوگئی ۔ڈیرہ مرادجمالی کے قریب 14ماہ کی بچی میں پولیو وائرس سامنے آنے کے بعدمحکمہ صحت کی وائرس کی تصدیق محکمہ ہیلتھ کے ڈی ایچ او نصیرآباد کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب گوٹھ جان محمد جمالی میں 14ماہ کی بچی حسنہ بی بی پولیو کاوائرس کا شکارہوئی جس کی محکمہ ہیلتھ نے تصدیق کی ہے ڈی ایچ اوعبدالمنان نے بتایا کہ متاثرہ بچی کا خاندان خانہ بدوش ہے اوردوماہ قبل بلوچستان کے علاقے مستونگ سے ہجرت کرکے ڈیرہ مرادجمالی کے گوٹھ جان محمد جمالی آئے تھے اور وہیں رہائش اختیار کرلی تھی اور کچھ عرصہ قبل اور اس دوران دوسے تین راونڈ میں پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے تھے مگراس بچی کے والد امیرمحمد کو بچی میں معزوری کی تکلیف ہوئی اور اس بچی کو ہسپتال لایا گیا جس کے سیمپل لیکر اسلام آباد لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے جس نے اس بچی میں پولیو وائرس ہونے کی تصدیق کردی ہے ڈپٹی کمشنرخدائیدادخان احمدزئی اورڈی ایچ اوڈاکٹرعبدالمنان کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم متاثرہ بچی کے گاؤں پہنچ گئی جہاں بچی کا معائنہ کیا
واضع رہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو کے 4 رضا کار شہید ہوئے تھے ۔
بلوچستان میں پولیو کے 2 مزید کیسز سامنے آگئے
وقتِ اشاعت : December 18 – 2014