کوئٹہ : مسلم باغ کے علاقے کان مہترزئی سے لیویز نے تین لاشیں برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مسلم باغ کے علاقے کان مہترزئی میں لیویز کو سڑک کے کنارے تین لاشیں ملی ہے جن کے سروں پرگولیاں ماری گئی ہیں تاہم فوری طور پر ان تینوں کی شناخت نہیں ہوسکی لیویز ذرائع کے مطابق تینوں افراد کے سر میں گولیاں ماری گئی ہین اور انہیں سڑک کے کنارے پھینک دیا گیا ہے لیویز نے لاشیں قبضے میں لیکر مقامی ہسپتال پہنچائی اور اس کے بعد کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردی گئی تاہم فوری طور پر تینوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
مسلم باغ کے علاقے کان مہترزئی سے لیویز نے تین لاشیں برآمد کرلی
وقتِ اشاعت : December 18 – 2014