کوئٹہ: بلوچستان کے شہر زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے اہم رہنما سمیت 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
مرنے والوں میں کالعدم تحریک طالبان بلوچستان کا نائب امیر بھی شامل ہے۔
سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی براامد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد علاقے میں اغواء برائے تعاوان اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کسی بھی اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ نہ ہی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پولیس نے کوئٹہ میں 4 مبینہ عسکریت پسند گرفتار کیے تھے جس کے بعد مذکورہ کارروائی سامنے آئی ہے۔
سیکورٹی ایجنسوں کی جانب سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار حملہ آروروں نے مستونگ بازار میں انسپکٹر محمد امین شاہوانی کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں واقعہ کے فوری بعد مستونگ بازار پہنچ گئیں اور شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ حملے کے فوری کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ صوبے میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان گزشتہ کئی سالوں سے بے امنی کا شکار ہے۔ عسکریت پسندوں کی جانب سے سیکورٹ فورسز، سرکاری املاک اور دیگر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مستونگ میں پولیس انسپکٹر قتل