|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2014

خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 21 دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

 خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ میں بمباری کے نتیجے میں 21 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 7 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائی کے دوران 48 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرایجنسی، باجوڑ ایجنسی، کرم ایجنسی سمیت شمالی وزیرستان میں بھرپور آپریشن جاری ہے جب کہ اس دوران سیکڑوں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔