اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی جانب سے غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔
سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی جانب نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو ان کے وکیل وسیم شہزاد کی جانب سے چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ خصوصی عدالت حکومت کو اختیارات جاری نہیں کر سکتی۔ دوسری جانب رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی جانب سے دائر درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کےعبوری حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی جا سکتی۔
واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیزقانون زاہد حامد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔
غداری کیس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی درخواست اعتراض لگا کر واپس
وقتِ اشاعت : December 20 – 2014