مردان: نوشہرہ روڈ پر واقع ایک شادی ہال میں سوئے ہوئے 4 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
مردان میں نوشہرہ روڈ پر واقع ایک شادی ہال میں کام کرنے والے 6 مزدور عمارت کے ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے، اس دوران انہوں نے سردی سے بچاؤ کے لئے کوئلے دہکا رکھے تھے، جس کی وجہ سے کمرے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس بھر گئی اور 6 مزدوروں میں سے 4 سوتے ہوئے ہی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 کو بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
مردان کے شادی ہال میں سوئے ہوئے 4 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق
وقتِ اشاعت : December 21 – 2014