کوئٹہ : ضلع پشین کے علاقے سے چار لاشیں برآمد علاقے میں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق اتوار کو پشین سے تین لاشیں جبکہ خانوزئی سے دو لاشیں برآمد ہوئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لیکر خانوزئی کے ہسپتال پہنچادیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق دروان گشت پولیس کو اطلاع ملی کہ خانوزئی کے علاقے موچی پہاڑ کے قریب دو لاشیں پڑی ہیں جیسے قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ تین لاشیں پشین میں ایک پل کے نیچے پڑی ہوئی تھی جنہیں تشدد کر ہلاک کیا گیا تھا پانچوں لاشوں کو پولیس نے قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیا تاہم فوری طور پر پانچوں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔
پشین اور خانوزئی سے پانچ لاشیں برآمد
وقتِ اشاعت : December 21 – 2014