|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2014

کوئٹہ : ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 8انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تفصیلات کے مطابق اتوار کو نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی میں 8انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے علاقے میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی گیس کمپنی اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے گیس کمپنی کے حکام کے مطابق متاثر ہونیوالی گیس پائپ لائن کاکام شروع کردیا ہے توقع ہے کہ 24گھنٹوں میں گیس کی سپلائی بحال ہوجائیگی ۔