|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2014

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ بگٹی سے چار کلو میٹر دور سنہڑی میں پیش آیا جہاں دو افراد محمد علی اور تیدل اپنی زمینوں کی طرف پیدل جارہے تھے راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر پاؤں آنے سے دھماکا ہوا اور دونوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔