کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے نامعلوم افراد نے نجی اسکول کے مالک کو اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقاد رلہڑی کو سریاب روڈ پر سدا بہار ٹرمینل کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق عبدالقادر لہڑی معمول کے مطابق سدا بہار ٹرمینل کے قریب واقع لہڑی سجی ہاؤس اپنے رشتہ دار سے ملنے آیا تھا ۔ اغواء کار سرخ رنگ کی ایس ایس آر گاڑی میں سوار تھے اور ان کی تعداد چار سے پانچ تھی۔
کوئٹہ : سریاب روڈ سے نامعلوم افراد نے نجی اسکول کے مالک کو اغواء کرلیا
وقتِ اشاعت : December 22 – 2014