|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2014

اوتھل : گب کوری میں خسرے کی وباء پھیل گئی 11بچے متاثر محکمہ صحت خاموش تماشائی جنرل کونسلر محمد صدیق چنہ نے بچوں کی عیادت کی تفصیلات لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے شہر اوتھل کے علاقے گب کوری گوٹھ خمیسہ خان خاصخیلی کو خسرے کی وباء نے اپنی لپٹ میں لے لیا 11بچے غلام نبی ولد گلو۔غلام مصطفی ولد گلو۔غلام قادر ولد گلو ۔لیاقت ولد گلو۔ظہیر ولد رمضان۔ایاز علی ولد رمضان ۔اعجاز علی ولد رمضان۔فہمیدہ دختر عبدالغفور ۔نجمہ دختر عبدالستار ۔سجاد ولد خان محمد ودیگر متاثر ہیں متاثرہ بچوں کو سول ہسپتال اوتھل میں داخل کرادیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے بچوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذرایعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں حلقے کے جنرل کونسلر محمد صدیق چنہ نے ہسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ بچوں کی عیادت کی اور ڈاکٹر ز کو سختی سے ہدایت کی ہے بچوں کاعلاج و معالجہ کیا جائے یاد رہے اس سے قبل بھی موضع گانگڑ میں خسرے کی وباء پھیلی تھی جس میں دو بچے ہلاک ہوئے تھے اور 15بچے متاثر تھے ۔