کوئٹہ : ضلع قلعہ سیف اللہ میں سیکورٹی فورسز نے پانچ طالبان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاتفصیلات کے مطابق منگل کو سیکورٹی فورسز کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ضلع قلعہ عبداللہ کے کلی نفری میں پانچ طالبان موجود ہے جن کے پاس جدید اسلحہ ہے اور وہ کسی دہشتگردی کرنے کی تیاری میں مصروف ہے جس پر سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مارا کر پانچ طالبان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تحقیقات شروع کردی ہے ۔