|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2014

کوئٹہ: صدر مملکت ممنون حسین کی بدھ کے روز کوئٹہ آمد کے سلسلے میں کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق صدر مملکت تین روزہ دورے پر بدھ کو کوئٹہ پہنچے تو ائیرپورٹ سے لیکر گورنر ہاؤس تک سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے خاص طور پر گورنر ہاؤس وزیراعلیٰ ہاؤس چیف سیکرٹری ہاؤس سول سیکرٹریٹ اور صوبائی وزراء کی رہائشگاہوں کی طرف غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں تھی کیونکہ یہ علاقہ ریڈ زون ہے کوئٹہ شہر میں صدر کی آمد کے موقع پر ایف سی اے ٹی ایف ،پولیس تعینات کی گئی تھی جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا اور کئی بھی ٹریفک کے اہلکار نظر نہیں آئے زیادہ ان علاقوں میں ایف سی نے ٹریفک کا نظام بھی سنبھالا ہوا تھا ۔