ڈھاڈر(عار ف بنگلزئی )خاران سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان ہندو برادری کے مچھ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو خواتین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔بدقسمت خاندان بھاگ میں ہندوؤں کی سالانہ مذہبی میلے میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔تفصیلات کے مطابق خاران سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کا ایک ہی خاندان جو اپنے کارمیں خاران سے بھاگ میں ہندوؤں کی سالانہ مذہبی میلہ میں شرکت کرنے جارہے تھے کہ بولان میں کوہ باش کے قریب تیز رفتاری کے سبب سامنے سے جانے والے آئل ٹینکرپیچھے بے قابو ہوکر ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہری چند،پائل کماری،دہن بائی،انیش کمار،ارجیت کمار موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ پنکی ،کلپناء اور مانو شدید زخمی ہوگئیں اور معجزانہ طور پر چھ ماہ کا بچہ خوفناک حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہا۔نعشوں اور زخمیوں کو اسسٹنٹ کمشنر مچھ ممتاز کھیتران کی نگرانی میں لیویز نے اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال مچھ پہنچا دیا جہاں طبی امداد اور ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔مزید کاروائی لیویز کر رہی ہے۔
مچھ :ٹینکر اور کار میں تصادم ،پانچ افراد جاں بحق
وقتِ اشاعت : December 25 – 2014