کوئٹہ: وادی کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش سردی میں شدید اضافہ گیس کی بندش کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح وقفے وقفے سے کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا کوئٹہ شہر جو ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور دوسری جانب سوئی میں گیس پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ شہر کو گذشتہ 6دنوں سے گیس کی سپلائی نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جمعرات کے روز بھی وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی جاری رہی تاہم سردی کی شدت میں اضافے میں کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں جو سردی کی لہر آئی ہوئی ہے یہ آئندہ دو روز تک جاری رہیگی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سوئی میں گیس کے پلانٹ میں جو نقص پیدا ہوا تھا اسے ٹھیک کردیا گیا ہے اور پائپ لائنوں میں گیس کی سپلائی شروع کردی گئی ہے تاہم مکمل طور پر گیس کی بحالی میں چوبیس گھنٹے درکار ہونگے ۔
کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش ،سردی میں اضافہ
وقتِ اشاعت : December 25 – 2014