کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے جمعرات کی شب کوئٹہ کلب میں کل پاکستان یکجہتی مشاعرہ بیاد شہداء پشاور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کو تجویز پیش کی کہ وہ تمام علماء کرام کا اجلاس بلائے اور اس میں تجویز پیش کریں کہ جو اپنے آپ کو طالبان کہتے ہیں یہ طالبان نہیں ان کے بارے میں یہ کہا جائے کہ یہ ظالمان ہے اور ان کو اسلام کے دائرے سے خارج کردیا جائے انہوں نے کہاکہ آدمی کو کبھی بھی گرنا نہیں چاہیے اگر جب گر جائے تو معنی ختم ہوجاتی ہے زندگی میں جو کچھ اتار وچڑھاؤ آتے ہیں اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے سانحہ پشاور ہم کبھی بھی نہیں بھول سکتے یہ بہت بڑا سانحہ ہے اور دکھ مگر ہم نے اس دکھ کا مقابلہ کرنا چاہیے میں دانشوروں اور شاعروں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنی شاعری میں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کریں اور طاقت کو کبھی بھی ختم نہ ہونے دیں انہوں نے کہاکہ 25دسمبر کو پہلے پروگرام کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش کے حوالے سے کل پاکستان مشاعرہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر بعد میں سانحہ پشاور کے بعد اس تقریب کو معصوم بچوں کے نام منسلک کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ جناب صدر مملکت آج آپ نے زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی میں پاکستان کے پرچم کی کشائی کی اس سے پہلے 14اگست کو وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی زیارت کا دورہ کیا وہاں پر بھی آپ نے دیکھا کہ بلوچستان کے عوام کے جذبے مضبوط ہیں حوصلہ مند ہیں ہمیں آپ کی سرپرستی کی ضرورت ہے اور رابطے ضروری ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت مجھے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ یاد آرہے ہیں تاہم وہ ان دنوں آذربائیجان کے دورے پر گئے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کی حفاظت کیلئے کبھی کبھار قربانیاں دینی پڑتی ہے جو ہم دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ میری صدر مملکت کے سامنے یہ تجویز ہے کہ تمام علماء کرام کا پہلے اجلاس بلائے اور ان کے سامنے اس مسئلے کو رکھیں کہ جو اپنے آپ کو طالبان کہتے ہیں کیا وہ واقعی طالبان ہے انہوں نے کہاکہ یہ طالبان نے ظالمان ہے ان کو دین سے فارغ کیا جائے انہوں نے کہاکہ جس طرح معصوم بچوں نے سکول میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ملک کی خاطر چھوٹے ہو یا بڑے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے اور دہشتگردوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ طالبان کو ظالمان قرار دیکر دین سے خارج کیا جائے اور کوئی بھی داعش کہلانے کا دعویدار نہیں ہوگا ۔
دہشتگردوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے،ناصر خان جنجوعہ
وقتِ اشاعت : December 26 – 2014