|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2014

کوئٹہ: صو بائی دار الحکومت کوئٹہ میں را و لپنڈ ی جا نیوالی جعفر ا یکسپر یس کو بم سے ا ڑا نے کی کو شش نا کا م بنا کر ریلو ے ٹر یک پر نصب12 کلو سے زائد و ز نی دو بم نا کار ہ بنا دیے کوئٹہ سے اندرون ملک جا نے والی تینو ں ٹر ینیں اپنے مقر رہ و قت سے ڈیڑ ھ گھنٹے کی تا خیر سے روانہ ہوئیں تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز کوئٹہ سے را ولپنڈ ی جا نے والی جعفر ایکسپریس ر یلو ے اسٹیشن سے اپنے مقرر ہ و قت پر روا نہ ہوئی تو پو لیس کو شہر یوں نے اطلا ع دی کے سر یاب کے علا قے منیر مینگل پھا ٹک کے قریب ریلو ے ٹر یک پر کوئی مشکو ک بیگ پڑ ا ہوا ہے جس پر ریلو ے حکا م نے فور ی طور پر جعفر ایکسپر یس اور اکبر بگٹی ایکسپر یس کو سریا ب کے علا قے میں روک لیا اور بم ڈ سپو ز ل کے عملے کو طلب کر لیا گیا مشکو ک بیگ کی اطلا ع پر پو لیس فر نٹئیر کو ر کے عملے نے مو قع پر پہنچ کر علا قے کو گھیر ے میں لے لیا بم ڈسپو ز ل کے عملے نے بیگ میں نصب سا ڑ ھے 6کلو اور دوسرا 6کلو 2سو گرا م و زنی دو بموں کو نا کا ر ہ بنا کر تخریب کار ی کا منصو بہ اور جعفر ا یکسپر یس کو اڑ انے کی کو شش نا کا م بنا دی بم کی اطلا ع ملنے پر کیپٹل سٹی پو لیس آ فیسر عبد الرز ا ق چیمہ مو قع پرپہنچ گئے انہوں نے میڈ یا کے نما ئند وں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ٹریک پر نصب بمو ں کو ناکا رہ بنا کر تباہی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا گیا ان کا کہنا تھا کہ یہ چوتھا واقعہ ہے کہ شہریوں کی جانب سے دی گئی اطلاع پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا یا گیا ان کا کہناتھا کہ شہریوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے اور ان کو انعام بھی دیا جا ئے گا کیو نکہ پو لیس شہریوں کے تعاون کے بغیر دہشت گر دی اور جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں بنا سکتی پو لیس نے شہر یوں کی جا نب سے بر و قت اطلا ع ملنے پر دہشت گر دی کی کو ششیں نا کا م بنا ئی ہیں ایس ایس پی ریلو ے پو لیس کوئٹہ ملک محمد عتیق بھی مو قع پر پہنچ گئے ریلو ے پو لیس کے ذرا ئع نے بتا یا کہ پونے 13کلو و ز نی دو بموں کو نا کا ر ہ بنایا گیا ہے جو دیسی سا ختہ تھے چیف کنڑو لر ریلو ے محمد کا شف نے ’’ آ ن لائن ‘‘ کو بتا یا کہ بم کی اطلا ع کے بعد جعفر ایکسپر یس 1 گھنٹہ 35 منٹ اکبر بگٹی ایکسپر یس 1 گھنٹہ اورکراچی جا نے والی بو لا ن میل 30 منٹ اپنے مقر ر ہ و قت سے لیٹ روا نہ ہوئیں سیکو ر ٹی فور سز اور بم ڈ سپو ز ل ٹیم کی جانب سے ریلو ے ٹر یک کو کلےئر قر ا ر دے کر جعفر ایکسپر یس اور اکبر بگٹی ایکسپر یس کو اپنی منز ل مقصودکی جا نب روانہ کیا گیا ۔