کوئٹہ: صو بائی دا رلحکومت کوئٹہ میں خشک سردی نے ڈیرہ جما لیا ہے اس موسم میں شہر یوں نے ہاتھوں اور پیروں کی جلد کی حفاظت کے لیے پیٹرولیم جیلی کا استعمال بڑھادیا ہے وادی کوئٹہ میں خشک سردی کا راج ہے خشک ہواوؤں اور موسم نے یہاں کے باسیوں کے مزاج خشک کیے ہوں یا نہ ہوں مگر ہاتھ ، چہروں اور پاؤں کو تو خشک کرہی دیا ہے ایسے موسم میں جب ان کے ہاتھ اور پاؤں پھٹنے لگے تو انھیں یاد آئی ہے دیسی ساختہ وسلین کی جو شہر کے مختلف مقامات پر فروخت کی جارہی ہے اس کاروبار سے وابستہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم جیلی ایران سے آتی ہے جس میں وہ مقامی طور پر کھوپرے یا دوسرا کوئی تیل استعمال کرکے دیسی وسلین کی شکل میں فروخت کرتے ہیں۔موسم خشک سرد ہو اور ایسے میں ہاتھ اور پاؤں کی ہیت بگڑرہی ہو تو ایسے میں کم خرچ بالانشین کے مقولے پر عمل پیرا ہوکر پیٹرولیم جیلی کا استعمال ہی غنیمت سمجھتے ہیں ادھر صو بائی دا رالحکومت کو ئٹہ، قلا ت سمیت بیشتر علا قے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں کوئٹہ ،قلا ت ، زیا ر ت ،خا نو زئی ،دا لبندین ژ و ب سمیت صو بے کے شما لی علا قے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں شدید سردی کے اثرات صوبے کے جنوبی اور گرم علاقوں میں بھی پہنچ گئے ہیں جہاں موسم سرد ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ایسے ہی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے قلا ت میں کم سے کم در جہ حرار ت منفی 5ڈ گری سینٹی گریڈ ر یکا ر ڈ کیا گیا ہے ۔