کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں گوال اسماعیل زئی کے مقام پرکالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی ا طلاع پرحساس اداروں اورسیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران خودکش دھماکے سے ایک بنکرتباہ گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں میں نصب مواد پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی فورسز کے عملے نے بھاری تعدادمیں دھماکہ خیزمواد،راکٹ لانچر،50سے زائد خودکش جیکٹ اورکلاشنکوفوں سمیت ایمونشین برآمد کرکے قبضے میں لے لیایہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی علاقے ژوب کے ملحقہ علاقے گوال اسماعیل زئی میں کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کے اطلاع پرحساس اداروں اورسیکورٹی فورسز کے عملے نے سرچ آپریشن شروع کیاتوفورسز کے عملے نے متعلقہ علاقے کوگھیرے میں لے لیاجس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خودکش بمبارنے اپنے آپ کودھماکے سے اڑالیاجس کی آواز دوردورتک سنی گئی ذرائع کے مطابق خودکش بمبارکی ہلاکت کے علاوہ کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی بمبارکی نعش قلعہ سیف اللہ لیویز کے حوالے کردی گئی سرکاری ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کے 50خودکش جیکٹ،400دھماکہ خیزمواد،500سے زائد دستی بم،10کلاشنکوف،10پسٹل برآمد کرکے قبضے میں لے لیاذرائع کے مطابق ملزمان نے علاقے میں بنکربنارکھاتھاجس کودھماکہ خیزمواد سے اڑادیاگیاجبکہ دوگاڑیوں اورموٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی آپریشن کے دوران دو حملہ آورہلاک اور2مشتبہ افراد کوحراست میں لیکرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔