کوئٹہ: مشرقی بائی پاس کے علاقے سریاب میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی پولیو ٹیم پر حملہ کرنیوالا ماسٹر مائنڈ سمیت 14کالعدم تنظیم کے کارکن گرفتار تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سریاب روڈ پر مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ایک گھر کے اندر چند ماہ قبل پولیو ٹیم پر حملہ کرنیوالے ماسٹر مائنڈ اور 14افراد کوئٹہ شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے ہیں جس پر سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مارکر 14کالعدم تنظیم کے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ان میں 9غیر ملکی بھی شامل ہے ۔ واضح رہے کہ پولیو ٹیم پر چند ماہ قبل کوئٹہ شہر کے اندر حملہ کیا گیا تھا جس میں تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور جس کالعدم تنظیم کے رہنماء کو گرفتار کیا گیا ہے یہ شخص پولیو ٹیم پر حملہ کرنے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے گرفتار ہونیوالے 14افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
کوئٹہ ،سیکورٹی فورسز اور پولیس کی کارروائی پولیو ٹیم پر حملہ کرنیوالا ماسٹر مائنڈ سمیت 14افراد گرفتار
وقتِ اشاعت : December 29 – 2014