جعفرآباد/مستونگ : بلوچستان کے علاقے مستونگ اور جعفرآبادمیں مسلح ملزمان اور سیکورٹی فورسزکے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں دو اہلکار جاں بحق ، 2 حملہ آورگرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق پولیس تھانہ آر ڈی 298 کی حدود میں مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ ۔ملزمان کی جانب سے جدید اسلحہ سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر شہید،دو اہلکار اور ایک راہ گیر شدید زخمی۔پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان دو گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جعفرآباد کے تھانہ آر ڈی 298کے حدود گوٹھ شیرو بنگلانی کے مقام پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر مسلح ملزمان نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سہراب جمالی موقع پر شہید ہوگیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے مومن علی سمیت دو اہلکار اور راہگیر شوکت کٹوہر شدید زخمی ہوگئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان اور پولیس کے درمیان دو گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جبکہ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار لایا گیا جن میں زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا جبکہ شہید اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی نصیرآباد قمرالحسن ،ڈی پی او نصیرآباد محمد سلیم لہڑی ،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد زین بن مقصود سمیت دونوں اضلاع کے اعلی افسران نے نماز جنازہ میں شریک تھے ۔دوسر ے جانب مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی ایک مکان پر چھاپہ کے دوران فائرنگ کے تبادلہ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2 حملہ آورگرفتار کرلیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق مستونگ کے کلی کابو میں ایف سی اہلکاروں نے ایک مکان پر چھاپہ مارا وہاں موجود مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جوان جاں بحق ہوگیا سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
جعفرآباداورمستونگ میں مسلح ملزمان اور سیکورٹی فورسزکے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں دو اہلکار جاں بحق ، 2 حملہ آورگرفتار
وقتِ اشاعت : January 7 – 2015