|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2015

سبی : بلوچستان کے ضلع کوہلو میں نامعلوم افراد نے لیویز اہلکار سمیت دو افراد کو اغواء کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر کوہلو میں میرو ولد حمل خان نامی لیویز اہلکار اور فضل خان ولد شاہ میر سمیت دو افراد کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے ناکہ بندی کرکے تلاش کا کام شروع کردیا خبر آنے تک کسی بھی قسم کی کوئی گرفتاری یا اغواء ہونے والے بازیاب نہ ہوسکے ۔