|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2015

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان اپنے استعفے کی منظوری کے لئے ایوان میں آتے ہیں تو اسے منظور کرلیا جائے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل کرنے سے متعلق کوئی قرارداد نہیں آئی تاہم اگر کوئی قرارداد آئی تو اسے ایوان میں پیش کیا جائے گا اور یہ ایوان کا اختیار ہے کہ وہ کسی کو نااہل کرنے کی قرار داد منظور کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان استعفے کی منظوری چاہتے ہیں تھے ایوان میں آئیں ان کا استعفیٰ منظور کرلوں گا۔

اس سے قبل عمران خان کی شادی کے تذکرے  قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بھی دیکھنے کو ملے اور بعض اراکین پارلیمنٹ نے اسپیکر سے دعوت مانگ لی جس پر اسپیکر کا کہنا تھا کہ میری شادی تو نہیں ہوئی جو مجھ سے دعوت مانگی جارہی ہے۔