|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2015

رائیونڈ: وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم، حکومت اور ملک کے تمام ادارے ایک صف پر موجود ہیں، دہشت گردوں کو کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی۔ جاتی امرا رائیونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پر دونوں سیاسی قائدین نے دہشت گردوں کے خلاف سخت اور تیز ترین کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم، حکومت اور ملک کے تمام ادارے ایک صف پر موجود ہیں، پاک فوج نے ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، وطن عزیز میں دہشت گردوں کو کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی، ملک سے ایک ایک دہشت گرد کا خاتمہ کرکے اسے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔