گوادر(بیورورپورٹ) گوادر میں گرلز کالج کو پڑھانے والے پروفیسروں اور لیکچرارز سمیت پرنسپل کو دھمکیاں مل رہی ہیں ہم لڑکیوں کو مزید پڑھانے سے قاصر ہیں۔ ان خیالات کااظہار پرنسپل سید ظہور شاہ ہاشمی ڈگری کالج نے گزشتہ روز پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہید زاہد آسکانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں پرنسپل سید ظہور شاہ ہاشمی ڈگری کالج نے اپنے خطاب کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دھمکی مل رہی ہے کہ شام کے وقت گرلز کالج کو بند کر کے لڑکیوں کو نہ پڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اس دھمکی کو سنجیدگی سے لے تاکہ 4دسمبر والا سانحہ پھر نہ دہرایا جائے۔
گوادر میں لڑکیوں کو تعلیم دینے پر ٹیچروں کو دھمکیاں موصول
وقتِ اشاعت : January 12 – 2015