انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈکپ کا فائنل ٹائی ہوا تو فاتح کا تعین سپر اوور کے ذریعے کیا جائے گا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ٹائی بریکر اوور کے لیے میں ہر ٹیم کی جانب سے تین بلے بازوں کے نام دیئے جائیں گے جو مخالف باﺅلر کی چھ گیندوں کا سامنا کریں گے۔
یہ وہی فارمیٹ ہے جو 2011 کے فائنل کے لیے بھی رکھا گیا تھا تاہم بعد میں اسے کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔
تاہم اب آئی سی سی بورڈ نے ورلڈکپ فائنل میں ٹائی کی صورت میں سپراوور کا فارمیٹ استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اگر ورلڈ کپ کا فائنل ٹائی ہوتا ہے تو یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہو گا جب کسی میچ کا فیصلہ سپر اوور سے ہو گا۔
اسی طرح آئی سی سی ورلڈکپ میں ایسے کپتانوں کو بھی کلین چٹ کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دے گی جنھیں گزشتہ مہینوں میں وارننگ مل چکی ہو اور انہیں اسی صورت میں کسی میچ کے لیے معطل کیا جاسکے گا جب ایونٹ کے ایک سے زائد میچز میں ان کی ٹیم نے سلو اوور ریٹ کا ارتکاب کیا ہو۔