|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2015

مستونگ(آئی این پی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں نیشنل پارٹی کی ریکارڈ کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ نیشنل پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی حسن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ کے صحافیوں سے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ اور ان کی ٹیم نے کامیاب انتخابات کروا کر صوبے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا بلوچستان نے باقی صوبوں سے سبقت لے جاتے ہوئے احسن طریقے سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کر کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کی جو کہ صوبے کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور اتحادی جماعتیں صوبے کی احساس محرومی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔بلدیاتی انتخابات کی انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نیشنل پارٹی نے نا مساعد حالات میں صوبے کی بھاگ دوڑ سنبھالا مخلصانہ کاوشوں کی بدولت صوبے میں حالات میں کافی بہتری آئی ہیں۔عوام کی اعتماد ہماری کامیابی کی عکاسی کرتی ہیں۔نیشنل پارٹی بلوچستان کو محرومیوں کی دلدل سے نکال کر پرُامن پڑھا لکھا اور خوشحال صوبہ بنانے کے لئے عمل پیرا ہے۔