لورالائی(نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے ضلع لورالائی اور ژوب کے درمیان پہاڑی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ لورالائی اور ژوب کے درمیان میختر سے بیس کلو میٹر برطرف مرغہ کبزئی پیش آیا جہاں سیکورٹی فورسز کا بیس کے قریب اہلکاروں پر مشتمل قافلہ گاڑیوں میں گزر رہا تھا۔اس دوران وہاں سے گزرنے والے دو موٹر سائیکل سوار افراد نے پوزیشن لے کر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کردی۔ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ زخمی حملہ آور جس نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی خود کو مردہ ظاہر کیا اور جیسے ہی فورسز کے اہلکار اس کے قریب پہنچے تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تاہم سیکورٹی اہلکار دھماکے میں محفوظ رہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار دہشتگرد کی تلاش شروع کردی۔