|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2015

کراچی(این این آئی)سانحہ شکار پور کی تحقیقات کیلئے سندھ حکومت بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا ہے، ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق شکار پور خودکش حملے کے تانے بانے بلوچستان سے ملتے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے سانحہ شکارپور کے محرکات اور اس کے پیچھے چھپے عناصر کا پتا لگانے کیلئے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق خود کش حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ مزید تحقیقات کیلئے دونوں صوبوں کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے