|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2015

لاہور:پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ایک کلب میچ میں تین وکٹیں لے کر ثابت کیا ہے کہ ان کا مستقبل ابھی ختم نہیں ہوا۔ سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے عامر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پانچ سالہ پابندی تقریباً ختم ہونے والی ہے۔ آئی سی سی نے رواں ہفتہ عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی جازت دی تھی ، جس کے بعد وہ پہلی بار ایکشن میں نظر آئے۔ عامر نے ہفتہ کویہاں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کھیلے گئے میچ میں نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے 27 رنز دے کر تین بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ بیٹنگ کرتے ہوئے 33 رنز بھی بنائے۔ میچ کے بعد عامر نے گفتگو کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ جلد ہی عالمی کرکٹ میں واپس آئیں گے۔