نادرا بلوچستان کے ملازمین فیڈرل سروس اسٹریکچر کی عدم منظوری کےخلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے
بھوک ہڑتالی ملازمین ضیاء ساسولی ، دوست علی ترین ، خدائے رحیم لہڑی ، اور دیگر نے کہا کہ نادرا کے ملازمین کے لئے کوئی سروس اسٹرکچر نہیں ، تنخواہوں کی کٹوتی ، بلاجواز معطلی برطرفی تبادلے سروس کا حصہ بن چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل پینل اور پراپر سکیل کا نہ ہونا بھی زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اگر فیڈرل سروس اسٹرکچر کو تسلیم نہیں کیا گیا تو کوئٹہ پنڈی تک ٹرین مارچ کریں گے اگر پھربھی حکومت نے توجہ نہ دی تو نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے سامنے احتجاج کیا جائے گا