|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2015

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان یو سی چھب کلمتی گوادر کے چیئرمین ناصر کلمتی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خائف ہو کر اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں اس سے قبل پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر مولا یوسف بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ دو ہفتے قبل پارٹی کی خاتون کونسلر کی شہادت اور قتل و غارت گری کا مقصد یہی ہے کہ ساحل بلوچستان پر پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد دانستہ طور پر گوادر ، اورماڑہ ، جیونی ، پسنی میں حالات کو منظم سازش کے تحت خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں پارٹی کی جانب سے ناصر کلمتی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی عوامی مقبولیت سے خائف ہو کر پارٹی کی جمہوری راہ کو روکنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کئے جائیں گے دریں اثناء پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور قتل و غارت گری سے بی این پی کی قومی و جمہوری سیاست پر قدغن لگانا ممکن نہیں اس سے قبل بھی پارٹی کے رہنماؤں ، کارکنوں کی شہادت ، تسلسل کے ساتھ پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر ، یو سی چیئرمین اور اب ناصر کلمتی کی شہادت قابل مذمت عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے گی کم ہے انہوں نے شہید ناصر کلمتی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد ، قربانیوں کو ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا انہوں نے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچوں کی سب سے بڑی قومی جماعت ہے ہماری سیاست کا محور و مقصد غیور عوام کی خدمت کرنا ہے اس طرح قتل و غارت گری سے ہمیں عوامی خدمت سے کسی صورت دور نہیں کیا جا سکتا بلکہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ قربت مزید بڑھے گی کیونکہ ہم عوام کے جذبات احساسات کی ترجمانی کر رہے ہیں اور اس جو سیاسی پارٹیاں عوام کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں انہیں کسی بھی طریقے سے عوام سے دور نہیں رکھا جا سکتا