|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2015

کوئٹہ(آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گلوبلائزیشن کے اس دور میں بلوچستان کی سرزمین اور شناخت کو خطرات لاحق ہیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر نوجوانوں کو علم سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے آنے والے مستقبل کوبچاسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان کے معروف شاعر، دانشور سیاستدان گل خان نصیر کی کتاب\” ہم وطن کے دیوانے \”کی تقریب رونمائی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرجاویداقبال ،منیرجان بلوچ،بہرم غوری،ڈاکٹرشاہ محمدمری اوریارجان بادینی سمیت دیگربھی موجودتھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ گل خان نصیر ،عطاء شاد،یوسف عزیزمگسی سمیت دیگر شخصیات نے سیاست،ادیب اورشاعری کے ذریعے بلوچستان کا نام روشن کیا لیکن موجودہ دور میں ہم اپنے نامور سیاست دانوں ،شعراء اور ادیبوں کو بھول گئے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا المیہ ہے انہوں نے کہاکہ بلوچ نوجوان کے قومی اورنامورشخصیات کوبھول جانے سے مستقبل میں ہمیں مزیدخطرات لاحق ہونگے کیونکہ گلوبلائزیشن کے اس دور میں بلوچستان کی سرزمین اور شناخت خطرے میں ہیں اورسب سے بڑی المیہ یہ ہے کہ ہم سیاسی انتشار کا شکار ہیں ہر کوئی اپنے سیاسی نقطہ نظر کو صحیح سمجھتا ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل کو علم کی طرف راغب ہونا ہوگا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرجاویداقبال نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی میں گل خان نصیرکے نام سے 4سیمینارمنعقدکئے گئے اوریوسف عزیزمگسی کیلئے ایک یادگاربنارہے ہیں جوایک تاریخی عمل ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال ایم فل اورپی ایچ ڈی میں2ہزارسے زائدطلباء وطالبات نے داخلہ لیااوررواں سال بلوچستان کے تمام بچوں کوداخلہ دیں گے گل خان نصیرجیسے شخصیات نے بلوچستان کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکیاجنہیں کبھی بھی فراہم نہیں کرسکتے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دانشورمنیربادینی ،ایوب بلوچ، بہرم غوری،طاہرحکیم،ایوب ملک،محمدپناہ اوردیگرنے گل خان نصیرکے حالات زندگی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ گل خان نصیرکے بنانامکمل ہے گل خان نصیرنے بلوچستان کے جوخدمات سرانجام دی ہے وہ آج سب کے سامنے ہے جن کی بدولت آج ہم اپنی شناخت اورثقافت سے آگاہ ہے بلوچستان کے نوجوانوں کوچاہئے کہ وہ گل خان نصیر،یوسف عزیزمگسی اوردیگرنامورشخصیات کے نقش قدم پرچلتے ہوئے بلوچستان کی تعمیروترقی میں اپناکردارادارکرے ۔