ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)نصیرآباد میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا گرڈاسٹیشن سے دو فیڈر مستقل بنیادوں پر بند کردیئے شہری علاقوں کو چھ گھنٹے دیہی علاقوں کو ایک گھنٹے بجلی کی فراہمی سے عوام زمیندار چیخ اٹھے درجنوں ملیں بند ہونے سے سینکڑوں مزدور بے روز گارہونے سے گھروں چولہے بند ہوگئے تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے شہری علاقوں میں چارگھنٹوں اور دیہی علاقوں میں چھ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے احکامات کی کیسکو نصیرآباد نے دھجیاں اڑاتے ہوئے نصیرآباد کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اﷲ یار منجھو شوری تمبو چھتر مینگل کوٹ نوتال لانڈی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ گرڈاسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی سے دو فیڈر میر حسن اور ربیع فیڈر مستقل بنیادوں پر بند کردیئے گئے ہیں جس سے شہری علاقوں کو چھ گھنٹے دیہی علاقوں کو ایک گھنٹے بجلی کی فراہمی سے عوام زمیندار چیخ اٹھے ہیں جس سے ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی گندم کی فصل خشک ہونا شروع ہوگئی ہے اور درجنوں ملیں بند ہونے سے سینکڑوں مزدور بے روز گارہونے سے گھروں چولہے بند ہوگئے سرکاری ہسپتالوں میں پولیو ودیگر ویکسین خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی بی این پی (عوامی) کے سابق سینیٹر سید اکبر شاہ سول سوسائٹی نیٹ ورک نصیرآباد کے کوارڈنیٹر میر عبدالسلام بنگلزئی پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن نصیرآباد کے صدر مہر اﷲ موسیانی جنرل سیکریڑی کامریڈ نذیر احمد مستوئی اہلسنت والجماعت نصیرآباد ڈویژن کے رہنما حافظ حاحب علی فاروقی نے نصیرآباد میں بجلی کے بحران شدت اختیار کر نے گرڈاسٹیشن سے دو فیڈر مستقل بنیادوں پر بند کرنے اور شہری علاقوں کو چھ گھنٹے دیہی علاقوں کو ایک گھنٹے بجلی کی فراہمی درجنوں ملیں بند ہونے سے سینکڑوں مزدور بے روز گارہونے سے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نصیرآباد میں فوری طور پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے تاکہ عوام کومشکلات سے نکلا جا سکے اور کہاکہ بجلی کے بحران کا خاتمہ فوری طور پر نا کیا گیا تو عوام کے ساتھ ملکر سخت احتجاج کریں گے۔