پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے ہندوستان کے خلاف میچ میں کامیابی کو اپنا ہدف بنالیا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے ورلڈکپ میں آخری میچ میں ناکامی سے جو سلسلہ ٹوٹا، اسے اس ورلڈکپ میں پہلے میچ میں کامیابی سے جوڑنے کی کوشش کریں گے۔
آئی سی سی کو خصوصی انٹرویو میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہندوستان کے ورلڈکپ کے پہلے میچ میں کامیابی اہمیت کی حامل ہوگی۔
انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ٹیم کارکردگی میں تسلسل قائم ہوجائے۔
ماضی کے اسپیڈ اسٹار نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو پیغام دیدیا ہے کہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر میدان میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2015 کا آغاز 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہورہا ہے جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ انڈیا کے خلاف 15 فروری کو کھیلے گا۔
پاکستان اور ہندوستان عالمی کپ مقابلوں میں پانچ مرتبہ مدمقابل ہوچکے ہیں جن میں سے پانچوں مرتبہ ہندوستان ہی کو فتح نصیب ہوئی۔