پیدائشی طور پر اکثر لوگوں کے جسم پر ایسے نشان موجود ہوتے ہیں جو ان کو وراثت میں ملتے ہیں لیکن ان پیدائشی نشانات کا ہمارے کردار، ماضی، مستقبل اور قسمت سے گہرا تعلق سمجھا جاتا ہے تو آیئے دیکھتے ہیں ان کے زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
پیدائشی نشان پر سب سے پہلے 1960 میں پینسلوانیا یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے ماہر ڈاکٹر اسٹیون سن نے تحقیق کی جس میں انہوں نے بچوں کی یاداشت اور پیدائشی نشانوں کا بھر پور مطالعہ کیا اور ان اور ان نشانات سے متعلق کئی حیرت انگیز اور دلچسپ حقائق سامنے لائے۔ ڈاکٹر اسٹیون سن کا کہنا تھا کہ ان نشانات میں سے صرف 30 سے 60 فیصد تک کی ہی وضاحت کی جا سکی ہے، اگر یہ نشان جسم پر واضح نظر آئیں تو ان کا انسان کے ماضی اور حال سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ آیئے اس دلچسپ تحقیق کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہیں۔