|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2015

کوئٹہ+اندرون بلوچستان (اسٹاف رپورٹر+خبررساں ادارے+نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کیسکوکے دہرے معیار نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا وی آئی پی علاقے جگمگاتے رہے جبکہ دیگر شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جہاں پہلی بارش باعث رحمت بن کر برسی وہیں شہر کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا شہر کے وی آئی پی فیڈرز پر بجلی دوڑتی رہی مگر بروری روڈ ‘ سریاب روڈ ‘ جوائنٹ روڈ ‘ وحدت کالونی ‘ ریلوے کالونی سمیت متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے اس ضمن میں کیسکو کے نمائندگان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا جبکہ کیسکو کے دفاتر میں بیٹھے لوگ شہریوں بجلی کے آنے کی امیدیں دلاتے رہے عوامی حلقوں نے اس امر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں تو من مانا اضافہ کرکے ہزاروں روپے کے بل وصول کئے جاتے ہیں مگر اس کے برعکس صوبائی دارالحکومت میں ہی غیراعلانیہ طول لوڈشیڈنگ سے واضح ہو جاتا ہے کہ صوبہ کے دیگر اضلاع کا کیا حال ہوگا ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی زیر آب آگئے کوئٹہ شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں مختلف علاقوں میں بارش سے کچے مکانوں کی دیواریں گر گئیں بجلی کی آنکھ مچولی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جمعہ کی دوپہر کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا تو شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مختلف علاقوں میں کچے مکانات کی دیواریں گرنے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا بارش سے زیرزمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کی بحالی سمیت زراعت کے شعبہ کی بہتری کے امکانات ہیں محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور پہاڑوں سمیت زیارت خانوزئی کے علاقوں میں برف باری کے امکانات ہیں ۔بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں موسم سر ما ء کی دوسری بارش کا سلسلہ آج پورے دن جاری رہا،اللہ کی اس رحمت کو چمن کے شہریوں نے خوب انجوائے کیا ،اس انجوائمنٹ کے ساتھ ہی شہر کی نالیاں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا رہا،چمن میں ہر طرف گندگھی کے ڈئیر نظر آرہے تھے ،یوکہنا غلط نہیں ہوگا کے اللہ کی یہ جو رحمت ہے چمن کے شہریوں کیلئے زحمت بن گیا ہے سبی شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے جبکہ دوسری جانب بجلی کی طویل لوڈشیدنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے سبی میں بجلی کی لوڈشیدنگ کا دورانیہ 20سے 22گھنٹہ ہے بجلی کی طویل بریک ڈاون کے باعث زمینداروں کے فصیلات تباہ ہوگئے اور زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ کاروبار مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔پنجگور شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ژالہ باری سے کھڑی فصلات کو بھی شدید نقصان پہنچا اور شہر بھر کی بجلی غائب رہی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے شہری شدید مشکلات سے دوچار رہے ،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشن گوی کی ہے