|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2015

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے فوج کو دہشت گردوں کے خلاف مقدمات موصول ہورہے ہیں تاہم ابتدائی طور پر 12 مقدمات کی ملٹری کورٹس میں سماعت ہوگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ صوبائی ایپیکس کمیٹیوں نے وفاقی وزارت داخلہ کو دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمات چلانے کے لئے بھجوائےتھے، جنہیں جانچ پڑتال کے بعد  وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں کو بھجوائے ہیں، ابتدائی مرحلے میں فوجی عدالتوں میں 12 مقدمات کی سماعت ہوگی اور اس سلسلے میں قانونی عمل شروع ہو گیاہے۔ واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سیاسی جماعتوں نے آئین میں 21 ویں ترمیم منظور کی تھی جس کے تحت ملک بھر میں فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایاگیا ہے جن میں دہشت گردوں کے خلاف مقدمات چلیں گے۔