|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2015

کوئٹہ+خضدار+قطر+کوہلو (آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید میر اسد جان مینگل اور احمد شاہ بلوچ کے 39ویں برسی کے موقع پر قطر ،کراچی،جیکب آباد،سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی کوئٹہ، خضدار،قطر، دالبندین،کوہلومیں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے رہنماؤں نے دنیا کے تمام محکوم و مظلوم قوموں کے شہداء، شہداء بلوچستان ،شہیداسد جان مینگل اور احمد شاہ بلوچ کے عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی گئی وحدت کالونی بروری روڈ کوئٹہ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کی صدارت یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس کی صدارت ان شہداء کے تصاویر اور فکر و فلسفے سے کرایا گیا تعزیتی ریفرنس سے پارٹی کے مرکزی میڈیا کمیٹی کے رکن و ضلعی ڈپٹی آرگنائزر غلام نبی مری ، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین احمد نواز بلوچ،حاجی فاروق شاہوانی، ودیگر رہنماؤں میں ملک محی الدین لہڑی میر عزیز اللہ شاہوانی ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، سمیع اللہ کاکڑ،بسم اللہ بلوچ، بہاول بلوچ، سلیم ترین ، رضا جان شاہی زئی ، اور سلام درانی نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جاوید رخشانی بلوچ نے سرانجام دیئے اس موقع پرپارٹی کے رہنماء ماما محمد آصف مینگل صاحب جان رند بیبرگ بلوچ محمد وارث کرد، محمد لقمان کاکڑ، اکبر کرد، شوکت سمالانی،عبدالستارشاہوانی بیگ محمد زہری سمیت پارٹی کے دیگر سینکڑوں کارکن موجود تھے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید میر اسد جان مینگل اور ان کے ساتھی احمد شاہ بلوچ کو بھٹو کے نام نہاد جمہوری دور حکومت میں کراچی سے اغواء کے بعد شہید کیا گیا جن کی لاش آج تک نہیں ملی بلوچستان کی قومی تحریک کے سرخیل رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل اس وقت نیپ کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جیل میں پابند سلاسل تھے کہ ان کی جوان فرزند شہید میرا سد جان مینگل اور ان کے ساتھی کو اغواء کیا گیا تاکہ بلوچستان کی سرخیل رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل کی بلوچ قومی تحریک کیلئے پرعزم ارادوں کو کمزور کرکے انھیں جکایا جاسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قومی تحریک شہداء کے قربانیوں سے بھری پڑی ہیں جب بھی بلوچ وطن کو استعماری قوتوں کے خطرات لاحق ہوئے تو بلوچ فرزندوں نے اپنے مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کیلئے دریغ نہ کرتے ہوئے اپنا لہو سے بلوچ قومی تاریخ میں انمول قربانیاں رقم کی اور استعماری قوتوں کے بلوچ وطن پر ان کے داعمی غصبانہ قبضہ گری کی پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے روا رکھے گئے جارہانہ عزائم کا نہایت ہی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور قومی تحریک کے خلاف سازشوں کو بنانے کیلئے اپنے جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کیا جیو پولیٹیکل کے حامل بلوچ وطن کے وسائل کو اپنی دس ترس سے حاصل کرنے کیلئے حکمرانوں نے ہمیشہ طاقت کی بل بوتے پر بلوچ فرزندوں کی سیاسی اور جمہوری آواز کو دبانے اور کچلنے کی کوشش کی لیکن تاریخ گواہ ہے کہ بلوچ وطن کے سپوتوں نے ہمیشہ اپنی قومی حقوق کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرؤف مینگل، عبدالستارقلندرانی حاجی منیر احمد رند،وڈیرہ اللہ بخش غلام نبی مینگل ملا محمد عمر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہید اسد اللہ جان بلوچ اور ان کے ساتھی احمد شاہ بلوچ کی بلوچستان کی قومی تحریک کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا کہ بلوچ فرزندوں نے ہمیشہ اپنے قومی حقوق ننگ و ناموس کی دفاع کیلئے تمام تر مشکلات اذیتوں کا مقابلہ کر کے ناانصافیوں کا خندہ پیشانی سے حالات کا مقابلہ کیا ،آج بھی اسٹیبلشمنٹ ا ور ان کے آلہ کاروں نے بلوچ اور بلوچستان کے بارے میں اپنا ماضی روش اور مائنڈ سیٹ نہیں بدلاہے اور وہ آج بھی بلوچ عوام کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناکر اور محروم رکھنا چاہتے ہیں جسے کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کرینگے بلوچوں کے مرضی ومن منشاء کیخلاف یہاں پر کسی بھی میگاپروجیکٹ کو قبول نہیں کرینگے کیونکہ ماضی کے تجربات اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہاں پر قائم کئے گئے میگا پروجیکٹس بلوچستان کے عوام کے استحصال کا سبب بنے بلوچستان کے وسائل کا بے دریغ لوٹ و کھسوٹ سے دیگر صوبوں کے لوگ تو مستفید رہے مگر بلوچستان کے عوام آج بھی اپنے وطن کی وسائل سے محروم در بدرکی ٹھوکریں اور نان شبینہ کیلئے محتاج ہے جوکہ استحصال کی بدترین مثال ہے ،بلوچستان نیشنل پارٹی قطرکے زیر اہتمام شہید میر اسد جان مینگل اور احمد شاہ بلوچ کے 39ویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس مقامی ہال میں منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس کی صدارت شہداء کے تصاویر سے کرائی گئی تعزیتی ریفرنس سے قطر کے صدر میر عبدالرشید مینگل، جنرل سیکرٹری واجہ اختر بلوچ،سینئر نائب صدرمحمد عارف رئیسانی،علی بلوچ،انفارمیشن سیکرٹری واجہ فقیر محمد بلوچ،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ان شہداء کے قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہداء نے ہمیشہ اپنے جانوں کو عظیم قربانیوں کیلئے مختص کرتے ہوئے نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کیا چونکہ شہداء کے قربانیوں اور جدوجہد کی وجہ سے آج بلوچستان کی قومی تحریک کو ناکام بنانے میں تمام تر حکومتی ہتھکنڈے بے سود ثابت ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان قومی تحریک شہداء کے قربانیوں سے بھری پڑی ہے اس تاریخ کی فہرست میں ان فرزندوں کی لازوال قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرسکتے اس موقع پر بی این پی قطر کے عہدیداروں نے واجہ محمد یوسف ناصر آبادی کو دیگر ساتھیوں سمیت پارٹی میں پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ وہ پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوہلو کے زہر اہتمام شہید میر اسد جان مینگل اور احمد شاہ بلوچ کے برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس پارٹی کے ضلعی دفتر کوہلو میں منعقدہوا تعزیتی ریفرنس کی صدارت شہداء کی تصاویر سے کرائی گئی اس موقع پر پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کوہلو کے ضلعی صدر ملک گامن خان مری ، سینئر نائب صدر میر فاروق مری ، جنرل سیکرٹری عرض محمد بلوچ،جوائنٹ سیکرٹری حبیب اللہ بلوچ،لیبر سیکرٹری نوریز بلوچ،کسان سیکرٹری عنایت اللہ زرکون ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کے قربانیوں پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی کہ انہوں نے اپنی جانوں کا پروا نہ کرتے ہوئے بلوچستان اور بلوچ عوام کیلئے عظیم قربانی پیش کیا جنہیں رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بلوچ عوام کو اپنے قومی حقوق اور مادر وطن کی حفاظت کی پاداش میں ظلم و جبر قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا گیا لیکن اس کے باوجود آج بھی بلوچ عوام اپنے وطن میں آباد تمام تر مظالم ناانصافیوں کے آواز بلند کرتے چلے آرہے ہیں جو کہ بلوچ عوام کی کامیابی کوظاہر کرتا ہے اکسیویں صدی جوکہ علم شعور آگاہی اور ٹیکنالوجی کا صدی ہے بلوچ عوام کو مزید محکوم اور غلام نہیں بنایا جاسکتا ہے ۔