ہرنائی(خ ن)صوبائی وزیر قانونی پارلیمانی امور وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ جھوٹے دعوے کرکے عوام کو پسماندہ رکھنے کا دور گزر چکا ہے ضلع ہرنائی میں زرعی ترقی کیلئے کروڑوں روپوں کی ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ غڑمی کے نو تعمیر شدہ زرعی نالے سے غڑمی کے سینکڑوں زمیندار استفاد ہ حاصل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی میں کلی غڑمی میں 55 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے زرعی نالے کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری میونسپل کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین سید غفور شاہ،ڈپٹی چیئرمین عبدالرزاق ترین، سنیئر معاون سیکرٹری عبدالنعیم ، حاجی عبداللہ خان لا لا ،خیرمحمد افغان ، شکور وطن جار ، ملک عبدالسلام ،ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر حاجی جان محمد ترین بھی موجود تھے جبکہ محکمہ زراعت اور واٹر منجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز بازمحمد نیازی ، منیراحمد ترین نے صوبائی وزیر کو غڑمی زرعی نالے کی تکمیل اوراس سے زمینداروں کو ملنے والے فائدہ کے حوالے سے بریفنگ دی صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بدولت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ضلع ہرنائی جوکہ ایک زرعی علاقہ ہے میں زراعت کی ترقی کیلئے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپوں کی کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت زراعت کی ترقی اور زمینداروں کو تمام تر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ضلع کے عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے اور انہیں سہولتیں فراہم کریں لیکن عوام قبائلی معتبرین زمینداروں اور تمام سیاسی جماعتوں کابھی فرض ہے کہ وہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں انہوں نے کہاکہ حکومت صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات فراہمی کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے صوبائی حکومت نے انتہائی مختصر مدت میں صوبے کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے صوبائی وزیر نے محکمہ زراعت اور واٹر مینجمنٹ ک�آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ زراعت کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کرکے انکی معیاری اور وقت مقررہ پر تکمیل کو یقینی بنائیں کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں غفلت اور ناقص میٹریل استعمال کرنے پر متعلقہ محکمے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی